” ہم امن کے پیامبر ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت کو چیلنج کرے گا تو دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کیسے کرتے ہیں”

” ہم امن کے پیامبر ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت کو چیلنج کرے گا تو دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کیسے کرتے ہیں”

پاکستانی اداکار احسن خان نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم امن کے پیامبر ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت کو چیلنج کرے گا تو دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کیسے کرتے ہیں”۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان امن کے پیامبر ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت کو چیلنج کرے گا تو دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کیسے کرتے ہیں۔

لندن میں آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کو سراہا رہی ہے اور جس طرح سے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے آج پاکستان اور افواجِ پاکستان کی بہادری، دلیری اور عسکری قوت سب سراہا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا پاکستان امن کا پیامبر ہے لیکن اگر کوئی پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کریگا تو پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں تمام شعبہ زندگی قومی اتحاد و یکانگت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور آج ہر شعبہ زندگی باہمی اتحاد کے ساتھ قومی دھارے میں شامل ہے۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن امن کا داعی ہے لیکن اگر کوئی بھی پاکستا ن پر جنگ مسلط کریگا تو پاکستان جانتا ہے اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کو اپنی اپنی جگہ کوشش کرنا ہے کہ اپنے وطن کو کیسے بہتر سےبہتر بنانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی افواج بالشمول آرمی، ائیر فورس اور نیوی ملک کی بہترین خدمت کر رہی ہیں اور اس سلسلے کو ہر شعبہ زندگی تک بڑھانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *