پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ سارہ خان نے اپنی عمر سے چار سال چھوٹے اداکار و پروڈیوسر کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی۔
اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتی اور اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’دو عقائد، ایک اسکرپٹ، لامحدود محبت، دستخطوں پر مہر ثبت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’‘قبول ہے‘ سے سات پھیرے تک، ہماری محبت ایک کہانی ہے جو ایسے اتحاد کو ظاہر کرتی ہے جہاں عقائد تقسیم نہیں بلکہ ایک دوسرے میں مل جاتے ہیں۔‘‘
View this post on Instagram

