وزیر اعظم کا دکانوں اور مارکیٹوں کے بندش سے متعلق نیا حکم جاری

وزیر اعظم کا دکانوں اور مارکیٹوں کے بندش سے متعلق نیا حکم جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقاتِ کار سے متعلق پابندی میں نرمی کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت اسلام آباد میں تمام کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کی شرط سے عارضی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدائت کی روشنی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں بازار مارکیٹس اور شاپنگ مالز 31 مئی تک رات 8 بجے بندش کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے حکومت نے 6 اپریل کے نوٹیفکیشن میں عارضی نرمی کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کے لیے ریلیف فراہم کیا ہے۔ وزی

فیصلے کے تحت بیکریز، تنور، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کو بھی رعایت دی گئی ہے جبکہ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں بازار اور دکانیں پورا ہفتہ وقت کی پابندی کے بغیر کھلی رہ سکیں گی تاکہ عیدالاضحیٰ سے قبل خریداری کرنے والے شہریوں اور تاجروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبرآ گئی، تیل کی قیمتیں گر گئیں

دوسری جانب پنجاب حکومت پہلے ہی عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی میں یکم جون تک نرمی کا اعلان کر چکی ہے۔

تاجروں اور کاروباری حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور شہریوں کو خریداری میں سہولت ملے گی۔

editor

Related Articles