تحریک انصاف کے برطانیہ میں بڑے سپورٹر وقاص چوہان نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی قوم پرستی سے اختلاف کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو خدا حافظ کہنے کا اعلان کر دیا۔
وقاص چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند سوچ کے خلاف نظریاتی جدوجہد کا آغاز اب ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے اسلامی اور قومی نظریے کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے مطابق مرحوم سید علی شاہ گیلانی نے انہیں یہ سبق دیا تھا کہ کشمیری پاکستانی ہیں اور ان کی جدوجہد صرف پاکستان کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل 4 ماہ کی کم ترین سطح پر، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
وقاص چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسی نظریے پر قائم ہیں اور اسی کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
The ideological battle against the AJK separatist begins now. I represent Pakistan’s Islamic & national ideology. Syed Ali Shah Geelani Saab taught us Kashmiri’s we are Pakistani’s & our struggle is only for Pakistan! #Pakistan #AzadKashmir #AJK #ForYou #Kashmir #Jammu pic.twitter.com/LrUrPfZe6m
— Vaqas Chohan (@VaqasPK) July 3, 2026

