طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل

طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل

پاک افغان بارڈر طورخم گزشتہ سات روز سے بند ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مال بردار گاڑیوں میں لدا ہوا سامان خراب ہونے لگا، تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارڈر جلد نہ کھولا گیا تو مزید سامان ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک، بھارت ساتویں، پاکستان 33 ویں نمبر پر

ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش سے دونوں جانب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان تنازع کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے کیونکہ بارڈر پر کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں 18 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، احتجاج، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی

حکام کے مطابق طورخم بارڈر سے یومیہ تقریباً 10 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *