مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند نے دنیا ہلا دی،کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند نے دنیا ہلا دی،کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ایک غیر معمولی لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند اسپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نوٹ کی گئی جس نے تماشائیوں اور ماہرین، سب کو حیران کر دیا۔

پہلے ون ڈے میں بھارت بیٹنگ کر رہا تھا اور آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نئی گیند کے ساتھ بولنگ کررہے تھے اپنے ابتدائی اسپیل میں اسٹارک نے صرف 20 رنز کے عوض ایک اہم وکٹ حاصل کی اور بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین بھیج کر ٹیم کو شاندار آغاز دلایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :برطانوی بیٹسمین جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ان کے اسپیل کی پہلی ہی گیند جو روہت شرما کوپھینکی گئی اسپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی یہ رفتار کرکٹ کی تاریخ میں کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی
اس لیے کچھ لمحوں کے لیے شائقین کو یقین ہی نہیں آیا بعد ازاں ماہرین نے وضاحت دی کہ یہ دراصل اسپیڈو میٹر کی تکنیکی خرابی تھی کیونکہ اسٹارک کی گیندیں عمومی طور پر 140 تا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی جاتی ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر یہ منظر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے مذاق اور حیرت دونوں انداز میں لیا یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کا ریکارڈ اب تک پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔
یہ ریکارڈ آج بھی 22 برس گزرنے کے باوجود ناقابلِ شکست ہے اور شعیب اختر کو اسی لیے راولپنڈی ایکسپریس کہا جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *