مسلسل عدم پیشی، عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

مسلسل عدم پیشی، عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی ، علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے 5 گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت کی ن لیگ میں شمولیت؟سوشل میڈیا پوسٹ نے ہلچل مچادی

عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔

یاد رہے کہ 26 نومبر 2022 کو تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے متعدد واقعات پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں : احتجاج کیس : علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اس مقدمے میں علیمہ خان سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *