عوام کے لیے اچھی خبر ، ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
معاشی غیر یقینی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، رواں ہفتے کے آغاز سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، جس نے مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے پر آگیا جبکہ گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کی کمی سے 5261 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونا 4235 ڈالر پر آگیا۔
یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔