سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ایک روز میں تاریخی کمی ریکارڈ

سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ایک روز میں تاریخی کمی ریکارڈ

مسلسل اضافے کے بعد سونے کے اونچی اڑان نیچے آنے لگی ہے ، پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیولرز کا کہنا ہے کہ  ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا جبکہ  24 قیراط فی تولہ سونا 456900 روپے سے گر کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 پر آگیا۔

ملک میں 10 گرام گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کی کمی سے 382630 روپے پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے کی کمی سے 5273 روپے ہوگئی۔

قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں 106 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونا 4252ڈالر پر آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اس کمی اور تیزی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی طرف سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مزید مہنگا ، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles