خابی لیم کی موت سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ؟

خابی لیم کی موت  سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ؟

دنیا بھر میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان کی موت کی خبریں جھوٹی ثابت ہو گئیں۔

گزشتہ چند دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ خابی لیم ایک خطرناک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، تاہم اب ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

یوٹیوب، فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں کہا گیا تھا کہ خابی لیم کی موت ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ہوئی ہے۔ کچھ صارفین نے تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں غلط طور پر خابی لیم کے حادثے سے جوڑ دیا گیا، لیکن بعد میں یہ ثابت ہوا کہ یہ تمام تصاویر اور خبریں جھوٹے دعووں پر مبنی تھیں۔

ریئلٹی چیک کے بعد بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز، اسنوپس اور دیگر فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارمز نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے یا موت کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں۔ ان اداروں کے مطابق یہ تمام پوسٹس کلک بیٹ ویب سائٹس اور فشنگ لنکس پھیلانے والے جعلی اکاؤنٹس سے منسلک تھیں جن کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرغلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

بعد ازاں خابی لیم کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ وہ زندہ اور مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی گئی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔

یاد رہے کہ خابی لیم سینیگال میں پیدا ہوئے اور اٹلی میں پلے بڑھے۔ انہوں نے 2020 میں کورونا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ بغیر بولے مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے 160 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جو انہیں ٹک ٹاک کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے تخلیق کاروں میں شامل کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *