آئی فون 17 پرو میکس لینا ہوا آسان ، صارفین کے لیے خوشخبری

آئی فون 17 پرو میکس لینا ہوا آسان ، صارفین کے لیے خوشخبری

آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرائی گئی ہے ،  اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کا ٹیکس یکمشت ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں ادا کیا جا سکے گا۔

 یہ سہولت بینک الفلاح کے ای-کامرس پلیٹ فارم الفا مال (Alfa Mall) کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، الفا مال کے مطابق، صارفین اب آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔

اقساط کا آغاز 10,825 روپے ماہانہ سے ہوگا، جبکہ 3 یا 6 ماہ کے قلیل مدتی پلان سود سے پاک (بغیر کسی اضافی چارجز) دستیاب ہیں۔ طویل المدتی پلان، یعنی 9 سے 36 ماہ کی اقساط پر صرف 2.5 فیصد سالانہ مارک اپ لاگو ہوگا۔

یہ سہولت اُن صارفین کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگی جو بیرونِ ملک سے لائے گئے آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کروانا چاہتے ہیں لیکن بھاری ٹیکس کی یک مشت ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

درخواست کا عمل بھی نہایت آسان رکھا گیا ہے ، صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے فون کا IMEI نمبر، نام اور شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد “Buy Now, Pay Later” کا آپشن منتخب کر کے اپنی سہولت کے مطابق ادائیگی پلان منتخب کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ اقدام پاکستان میں صارفین کے لیے آئی فونز کی قانونی رجسٹریشن کو مزید آسان بنائے گا، اور قسطوں کے ماڈل کے تحت مہنگے اسمارٹ فونز عام صارفین کی پہنچ میں آ سکیں گے۔

اب پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی آسان اقساط میں ممکن ہے، جس کے تحت صارفین 3 سے 36 ماہ تک کا اقساط میں پلان منتخب کر سکتے ہیں،  ابتدائی ماہانہ ادائیگی 10,825 روپے سے شروع ہوگی، اور 3 یا 6 ماہ کے قلیل مدتی پلان پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔

 طویل مدتی پلانز، یعنی 9 سے 36 ماہ کی اقساط پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ عائد ہوگا، جس سے صارفین کے لیے مہنگے اسمارٹ فونز کو قانونی طور پر رجسٹر کرانا مزید آسان اور قابلِ برداشت ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل ہیک؟ یہ نشانیاں نظر آئیں تو فوراً الرٹ ہو جائیں

یہ نئی سہولت پاکستان میں ٹیکنالوجی کے صارفین کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *