کراچی دہشت گرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان کا سخت ردعمل، افغان ناظم الامور کو طلب کر کے ڈیمارش جاری

کراچی دہشت گرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان کا سخت ردعمل، افغان ناظم الامور کو طلب کر کے ڈیمارش جاری

پاکستان نے کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغان شہریوں کے مبینہ ملوث ہونے پر سخت سفارتی ردعمل دیتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باضابطہ ڈیمارش جاری کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان ناظم الامور کو طلب کر کے کراچی دہشت گرد حملے پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اسی سلسلے میں کابل میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پہنچایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں افغان شہری ملوث تھے، جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق افغان سرزمین اور افغان شہری ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کراچی حملے میں افغان شہریوں کی مبینہ شمولیت ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کرتی ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ

پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اس معاملے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

واضح رہے کہ افغان حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles