متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد قیمتِ فروخت 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوگئی۔
پنجاب میں سبزیوں اور پھلوں کے بعد اب نان اور روٹی بھی مہنگی ہوگئی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ خودساختہ اضافے نے شہریوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے۔ دوسری جانب تندور مالکان کا مؤقف ہے کہ آٹے کی بوری، ایل پی جی گیس اور مزدوری کے بڑھتے داموں کے باعث نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں ازخود اضافہ عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہا ہے، جبکہ حکومت کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
- October 25, 2025
0
613
Less than a minute
اپ اس خبر کو سوشل میڈیا پر بھی پھیلا سکتے ہیں
editor
