ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی تھی؟ آپریٹر کا بیان سامنے آگیا

ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی تھی؟ آپریٹر کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: ایس پی عدیل اکبر خودکشی کیس میں اہم پیش رفت، آپریٹر کا ابتدائی بیان ریکارڈ

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ان کے آپریٹر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کو دیے گئے بیان میں آپریٹر نے بتایا کہ ایس پی عدیل اکبر پروموشن کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جانے والے تھے۔ چار بج کر 23 منٹ پر انہیں ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد انہوں نے دفترِ خارجہ جانے کی ہدایت دی۔

بیان کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دفترِ خارجہ گئے اور کچھ دیر بعد واپس آئے۔ واپسی پر انہیں ایک اور فون کال موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے آپریٹر سے گن مانگی۔

آپریٹر کے مطابق، اس نے میگزین نکال کر گن ایس پی عدیل اکبر کے حوالے کی۔ عدیل اکبر نے گن لیتے ہوئے پوچھا کہ “یہ گن چلتی بھی ہے؟” اور پھر کہا “میگزین بھی دے دو، اس میں کتنی گولیاں ہیں؟” آپریٹر نے جواب دیا کہ اس میں 50 گولیاں ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم ایس پی عدیل اکبر کو موصول ہونے والی فون کالز اور ہتھیار کے استعمال سے متعلق پہلوؤں کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق انہیں اُن کی گاڑی میں گولی لگی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *