پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ، رفعت آرا علوی اتوار کو اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 70 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔
رفعت آرا علوی نے اپنے بیٹے کی المناک موت کے بعد انصاف کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے حکومت کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ پر مشتمل آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف کا قتل، عمران خان جانتے تھے کہ کچھ بڑا ہونیوالا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ صرف حقیقت کا علم اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے ہی ان کے خاندان اور صحافی برادری کی تکلیف کا خاتمہ ممکن ہے۔
Slain journalist Arshad Sharif’s mother Riffat Ara Alvi has passed away in Islamabad.
Read more: https://t.co/yh8OfCF0k5#PakistanConnect pic.twitter.com/Ftug9niG84
— Pakistan Connect (@Pak_Connect) October 26, 2025

