وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور معیشت کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ‘مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے’۔
ملاقات میں پارٹی کے رہنمائوں نے پارٹی امور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔
پاکستان کے سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات سے یہ پیغام بھی گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ملکی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے متحد ہیں اور آئندہ بھی پارٹی کی قیادت قومی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرے گی۔