عید سے قبل حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

عید سے قبل حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے مئی کی تنخواہیں مقررہ تاریخ سے پہلے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے مذہبی تہوار کے پیشِ نظر کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے تاکہ ملازمین عید کی تیاریوں اور قربانی کے انتظامات بغیر کسی مالی دباؤ کے مکمل کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مئی کی تنخواہیں معمول کے شیڈول سے تقریباً 10 دن پہلے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 20 مئی سے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی، جس کے باعث مختلف صوبائی حکومتیں بھی اپنے ملازمین کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیںاس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں اور بینکوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سرکاری ملازمین عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر قربانی سمیت دیگر ضروری اخراجات آسانی سے پورے کر سکیں، اسی مقصد کے تحت تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔

editor

Related Articles