بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، لیسکو کا عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، لیسکو کا عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔ لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر لیسکو ریجن میں کہیں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انجینئر محمد رمضان بٹ کے مطابق اوور بلنگ، بجلی چوری اور نئے کنکشنز کی فراہمی میں تاخیر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ یا خرابی کے باعث جلنے والے ٹرانسفارمرز کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں عوام کو 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالحجہ کا چاند نظرآیا یا نہیں ؟عیدا لاضحیٰ کب ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی نےاعلان کردیا

Related Articles