بھارتی اداکار شکتی کپور انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

بھارتی  اداکار شکتی کپور انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی پھیلائی جانے والی افواہوں کو سختی سے رد کر دیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور خیریت سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ شکتی کپور نے کہا کہ ان کے بارے میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد اور سراسر جھوٹی ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ویڈیو میں شکتی کپور نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں اور انہیں نظر انداز کریں۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ کچھ افراد نے غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی ہے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے جا رہے ہیں تاکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

شکتی کپور بالی ووڈ میں اپنے منفرد ولن اور کامیڈی کرداروں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ، بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہوگئیں ، رضوان سعید

Related Articles