پنجاب : عیدالاضحیٰ پر گلی، محلوں میں آلائشیں پھینکنے پر 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری

پنجاب : عیدالاضحیٰ پر گلی، محلوں میں آلائشیں پھینکنے پر 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گلی، محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس  میں عید الاضحی پر صفائی کے فول پروف انتظامات کا پلان تیار کر لیا گیا ، اجلاس میں ممنوع مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے کی روک تھام اور نگرانی کیلئے ویجلینس سکواڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ  نے عوام کو ممنوعہ مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے سے روکنے کی جامع ابلاغ عامہ مہم کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب کے ہر شہر میں ڈرین، کینال اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی اور نگرانی، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے اور عیدالاضحی پر ریلوے کالونیز، کنٹونمنٹ ایریاز میں بھی صفائی کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا تحفہ ، گوجرانوالہ کیلئے طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں نمایاں 2687 کمرشل مارکیٹوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی کے لئے ون گورنمنٹ یونٹ بن کر کام کرنا ہے ،  اعلیٰ صفائی پر انعام اور ستائش اور شکایات پر سزا اور جزا کاعمل ہوگا ،  صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے 11مختلف سورس سے معلومات حاصل کرنے کانظام قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے تیسرے روز تمام کولیکشن پوائنٹ اور ڈسپوزل کلیئر کرنے کی بھی  ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ستھرا پنجاب پروگرام نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے خصوصی صفائی پلان جاری کردیا۔

حکام کے مطابق افسران سمیت 17 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، 5 ہزار ڈرائیورز اور سپورٹ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد عملہ تین شفٹوں میں خدمات انجام دے گا ،  پلان کے تحت شہریوں کو 15 لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 319 عید کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles