کینیا میں طیارہ گر کر تباہ، غیر ملکی سیاحوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کینیا میں  طیارہ گر کر تباہ، غیر ملکی سیاحوں  سمیت متعدد  افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کینیا کے ساحلی علاقے کوالے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق طیارے میں تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ کوالے کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں کل 12 افراد سوار تھے، جن میں تمام غیر ملکی سیاح شامل تھے۔

کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مکمل تباہی ہوئی، اور اب حادثے کے مقام پر ہر طرف ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ہلاک ہونے والے مسافر کن ممالک سے تعلق رکھتے تھے، تاہم ابتدائی طور پر ان کی قومیتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ میں طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2 افراد ہلاک

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، مگر حکام کے مطابق طیارے کی حالت دیکھتے ہوئے کسی کے زندہ بچنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *