علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ کل 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوگی۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی کل پیش ہوگی۔

کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔

علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان غیرحاضر، عدالت کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

انسداد دہشتگری عدالت میں صادق آباد کے نومبر احتجاج کے مقدمہ کی سماعت ہوئی تھی، جو جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران دس ملزمان حاضر تھے، بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان غیر حاضر تھیں۔

عدالت نے علیمہ خان کا مچلکہ ضبط کر لیا جبکہ علیمہ خان کا ضامن مفرور ہونے پر عدالت نے ضامن کی جانب سے پیش کردہ جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *