پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آکشن، اربوں کا آؤٹ سورسنگ پلان، 11 ٹرینیں نیلامی کیلئے تیار

پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آکشن، اربوں کا آؤٹ سورسنگ پلان، 11 ٹرینیں نیلامی کیلئے تیار

پاکستان ریلوے نے 11 مسافر ٹرینوں کے آپریشنز کو اوپن آکشن (کھلی نیلامی) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 11 مسافر ٹرینوں کے آپریشنز کو اوپن آکشن (کھلی نیلامی) کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارکردگی میں بہتری، سروسز کی جدید کاری اور ریونیو (آمدنی) میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ نیا طریقہ کار پرانے بولی سسٹم کی جگہ لے گا، جس میں شرکاء کی تعداد محدود تھی۔

نئے سسٹم کے تحت جن 11 ٹرینوں کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ نیلامی 20 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق پرانے سسٹم میں کئی مشکلات تھیں کیونکہ کچھ ٹرینوں کے لیے مالی بولیاں کم تھیں اور شرکاء کی تعداد بھی محدود رہی۔ مثال کے طور پر پہلے نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7.9 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، لیکن وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام بولیاں منسوخ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ آؤٹ سورسنگ کھلی نیلامی کے ذریعے کی جائے۔

مسافر ٹرینوں کے علاوہ پاکستان ریلوے نے سامان بردار بوگیوں، بریک وینز اور متعلقہ اسکولوں و اسپتالوں کے کمرشل انتظامات کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ مجموعی آپریشنز کو جدید اور زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *