پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز دی جانے والی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل صوبے بھر میں معمول کے مطابق سرکاری امور سرانجام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت جمعہ کو پورے پنجاب میں ورکنگ ڈے ہوگا اور تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر محکموں اور ماتحت اداروں میں دفتری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی جبکہ سرکاری ملازمین اپنی مقررہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ انتظامی امور کو معمول کے مطابق جاری رکھنے اور سرکاری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کو معمول کے مطابق سرکاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی سرکاری دفتر میں جمعہ کے روز تعطیل نہیں ہوگی اور تمام دفاتر اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کے روز تعطیل کے باعث سرکاری دفتری سرگرمیوں میں وقفہ آ جاتا تھا تاہم پنجاب حکومت کے تازہ فیصلے کے بعد کل سے پورے صوبے میں معمول کے مطابق دفتری نظام بحال رہے گا۔