پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ٹی وی چینل ہیک کر کے اس پر پاکستانی مواد نشر کردیا

پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ٹی وی چینل ہیک کر کے اس پر پاکستانی مواد نشر کردیا

سینئر صحافی و اینکر پرسن منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز گروپ نے بھارت کے بڑے میڈیا گروپ سن ٹی وی نیٹ ورک پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ان کا ڈومین مکمل طور پر لاگ آؤٹ ہو گیا اور ہیکرز نے وہاں پاکستان نواز مواد نشر کردیا ہے۔

منصور علی خان نے مزید انکشاف کیا کہ کراچی کے ساحلی حدود سے تقریباً 110 ناٹیکل میل دور ایک بھارتی جاسوس طیارہ پوسیڈن پرواز کرتا دیکھا گیا ہےجس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ پاکستان کی نئی ہنگور’ آبدوز کی جاسوسی کر رہا ہے۔ اسی دوران پاک بحریہ اور میرینز نے ابابیل کے نام سے FPV ڈرون مشقیں کی ہیں ۔

منصور علی خان نے مزید کہا کہ ضلع خیبر میں سرحد پار سے آنے والے ایک افغان ڈرون کو سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستانی ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل ہیک کر کے اس پر پاکستانی قومی ترانہ چلا دیا تھا۔

بھارت کے چند معروف نیوز چینلز کی نشریات  ہیک ہو گئیں اس دوران صدرِ بھارت کی ایک سرکاری تقریب میں تقریر کے وقت  پاکستان کا قومی ترانہ نشر ہونے لگا۔

اس کارروائی کے دوران نہ صرف پاکستان کا قومی ترانہ چلایا گیا بلکہ ایک واضح پیغام بھی نشر کیا گیا جس میں تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے نہ چھیڑ چھاڑ کی جائے،پاکستان کے سائبر جنگجوؤں نے بھارتی چینلز کو ہیک کیا جن پر پاکستانی قومی ترانے کے ساتھ “پاکستان سے نہ چھیڑ چھاڑ کرو”  لکھا دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ای میلز ہیک کرلی، اہم معلومات لیک، عالمی سطح پر ہلچل

  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی صدر ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے اور اسی دوران اچانک نشریاتی نظام میں خلل پیدا ہوا  اسی دوران ناظرین نے دیکھا کہ براہ راست نشریات میں  پاکستان کا قومی ترانہ چلنا شروع ہو گیا، جس سے نہ صرف اسکرین دیکھنے والے حیران رہ گئے بلکہ پورے گودی  میڈیا سسٹم میں ہلچل مچ گئی۔

  کچھ دیر کے لیے چینلز کی نشریات مکمل طور پر متاثر ہوئیں اور مختلف اسکرینوں پر غیر معمولی مواد چلتا رہا۔ اس اچانک تبدیلی نے سوشل میڈیا پر بھی ہلچل پیدا کر دی جہاں اس واقعے سے متعلق مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔

مودی سرکار اور گودی میڈیا ہروقت پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتے ہیں تاہم سائبر جنگجوئوں نے ان کے نظام کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے پہلے پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔

اب پاکستانی سائبر جنگجوئوں نے بھی  گودی میڈیا کی قلعی کھول کررکھ دی ہے ، سائبر جنگجوئوں کی طرف سے بھارت کو پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا ۔

Related Articles