ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کردیا گیا

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کردیا گیا

میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ اتوار، 26 اکتوبر 2025 کو ملک بھر میں ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا ،اس ٹیسٹ کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جو مختلف شہروں میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں حصہ لیں گے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈز، اصل شناختی کارڈ یا بے فارم کے ہمراہ مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پر پہنچیں،  لیٹ آنے والے طلبہ کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ہانگ کانگ میں طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2 افراد ہلاک

امتحانی مراکز کی تفصیل اور ایڈمٹ کارڈز PMDC کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *