موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور نئی بائیک خریدنے میں مشکلات کے پیشِ نظر فیصل بینک نے سموتھ رائیڈ ایزی پیمنٹ پلان کے ذریعے ہونڈا سی جی ون ٹو فائیوخریدنا آسان بنا دیا ہے۔
اس منصوبے میں پہلے چھ ماہ کے لیے زیرو فیصد منافع اور زیادہ سے زیادہ 48 ماہ تک آسان قسطوں کے اختیارات شامل ہیں جس سے خریدار پے منٹس کو طویل مدت میں تقسیم کر کے بآسانی اپنی پسندیدہ سواری کے مالک بن سکتے ہیں۔
اس پلان کے تحت ماہانہ اقساط صرف 9,592 روپے سے شروع ہوتی ہیں جو خاص طور پر ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جو ایک ہی بار بڑی رقم ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
فیصل بنک کا مقصد صارفین کو ابتدائی مالی دباؤ کم کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ملکیت قابلِ حصول بنانا بتایا جا رہا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے ایزی پیمنٹ پروگرامز اُن افراد کے لیے آسانی فراہم کریں گے جو روزمرہ نقل و حمل کے لیے قابلِ اعتماد اور کم خرچ حل چاہتے ہیںکیونکہ ہونڈا سی جی ون ٹو فائیواپنی اقتصادی اکانومی اور کم ٹرانسپورٹ لاگت کی وجہ سے پاکستان میں ایک مقبول ماڈل ہے۔
سموتھ رائیڈ ایزی پیمنٹ پلان میں شامل زیر و فیصد منافع کی مدت ابتدائی چھ ماہ کے دوران صارف کو فوری ریلیف دیتی ہے 48 ماہ تک کی قسط بندی سے ماہانہ بوجھ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔
اس سے نئی بائیک خریدنے کا راستہ ان گھریلو اور بالواسطہ صارفین تک بھی کھلتا ہے جنہیں پہلے قیمتوں کی وجہ سے مشکل محسوس ہوتی تھی۔مزید تفصیلات اہلیت اور درخواست کے طریقہ کار کے لیے صارفین فیصل بینک کی قریبی شاخ یا بینک کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔