طیارے صاف کرنے والے ملازم نے کمرشل پائلٹ بن کر تاریخ رقم کر دی

طیارے صاف کرنے والے ملازم نے کمرشل پائلٹ بن کر تاریخ رقم کر دی

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے محمد ابوبکر نے ثابت کر دیا کہ محنت، مستقل مزاجی اور اپنے خواب پر یقین انسان کو بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔

محمد ابوبکر نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ایک ایئرلائن میں طیارے صاف کرنے والے ملازم کے طور پر کیا تھا، تاہم ان کا خواب ایک دن انہی طیاروں کو بطور پائلٹ اڑانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا حسینی سسپنشن برج، دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں کیوں شمار ؟

انہوں نے تقریباً 24 برس تک ہوا بازی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے گراؤنڈ اسٹاف اور کیبن کریو سمیت مختلف ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود اپنی آمدنی سے رقم بچا کر پائلٹ کی تربیت حاصل کی۔

 

کئی برس کی مسلسل محنت اور جدوجہد کے بعد محمد ابوبکر نے کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کیا اور بالآخر اسی ایئرلائن میں کیپٹن مقرر ہوئے جہاں وہ کبھی طیاروں کی صفائی کیا کرتے تھے۔ان کی کامیابی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اگر انسان اپنے مقصد پر ڈٹا رہے تو معمولی آغاز بھی غیر معمولی منزل تک لے جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles