پنجاب میں افراتفری اور تباہی کی کوشش ناکام، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، انتہائی خطرناک 18 دہشتگرد گرفتار

پنجاب میں افراتفری اور تباہی کی کوشش ناکام، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، انتہائی خطرناک 18 دہشتگرد گرفتار

پنجاب میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کامیابی سے انجام دیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، جبکہ دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ اور سامان برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاولدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاک پتن اور بھکر سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی گرفتار کیا گیا، جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا تھا۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم 3، ڈیٹونیٹر 13، حفاظتی فیوز وائر، پمفلیٹ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد ہوئے۔ ترجمان نے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم اور صدام کے نام سے کی۔

حکام کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ رواں ماہ سی ٹی ڈی نے 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی نے واضح کیا کہ ‘سی ٹی ڈی ہر ممکن وسائل کے ساتھ محفوظ پنجاب کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے’۔

ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مستقل نگرانی اور پیشگی اقدامات سے ممکنہ حملوں کو بروقت ناکام بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *