پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے 140 رنز کا ہدف دیا گیا جسے پاکستان نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بابر اعظم نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

کپتان سلمان آغا نے 33، صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز بنائے جب کہ حسن نواز صرف 5 رنز تک محدود رہے محمد نواز اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے بڑا ہدف

اختتامی لمحات میں عثمان خان 6 اور فہیم اشرف 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جنوبی افریقا کے بولرز میں کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈونوون فریرا اور اینڈائل سملین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے ان کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

کپتان ڈونوون فریرا نے 29 ڈیوالڈ بریوس نے 21 اور کوربن بوش نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے دیگر کھلاڑیوں میں کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹی20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کے بولرز نے شاندار کارکردگی پیش کی شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سلمان مرزا اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *