پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے،عملدرآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا، اسکولز 8:45 سے پہلے نہیں کھلیں گے خلاف ورزی پر 10 لاکھ تک جرما نہ ہوگا۔

پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق تمامسکول کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گےیہ فیصلہ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کی ہدایت پر کیا گیا ہےان کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :سموگ،سکولوں کی بندش کے حوالے سے بھی اہم خبر آگئی

محکمہ ماحولیات کے مطابق 19 سے 30 اکتوبر کے دوران لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے 400 تک ریکارڈ کیا گیا جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔

عمران حامد شیخ کے مطابق صبح کے اوقات میںسکولوں کے اوقاتِ کار سے پیدا ہونے والی ٹریفک آلودگی میں اضافہ کرتی ہےسی لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک عملی اقدام ہے۔

نئے اوقات 3 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے اور یہ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک مؤثررہے گاخلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر

پہلی خلاف ورزی پر 1 سے 5 لاکھ روپے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر 6 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گاڈی جی ماحولیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سکول ٹائمنگ کی خلاف ورزی کی صورت میں شکایت ہیلپ لائن 1373 یا گرین پنجاب ایپ پر درج کرائیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔

editor

Related Articles