جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے بڑا ہدف

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے بڑا ہدف

پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

پاکستانی الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی پر مشتمل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 210 رہا ہے، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، بولر یہاں جتنی غلطی کم کرے اتنا اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بابر اعظم کس نمبر پر کھیلیں گے، مائیک ہیسن نے تصدیق کردی

سیریز کا پہلا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کا حصہ ہے، پاکستانی ٹیم نے اس مقابلے میں گلابی رنگ کی خصوصی کٹ زیب تن کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ہیں، میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس گلابی رنگ کی ہیں، کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *