ہیکنگ کا خطرہ ، گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

ہیکنگ کا خطرہ ، گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز موبائل فونز پر اسپیم میسجز بھیج رہے ہیں، جو صارفین کو دھوکہ دینے اور ذاتی معلومات یا رقم حاصل کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز متاثر ہیں، اور ہر روز امریکہ اور یورپ میں لاکھوں اسپیم میسجز بھیجے جا رہے ہیں۔

ایسے مشکوک پیغامات عموماً صارفین کو فریب دینے والے دعوے کرتے ہیں، جیسے آپ کا ٹول بغیر ادائیگی کے کٹ گیا، پیکج آپ کے پتے پر نہیں پہنچا، فوری ریفنڈ حاصل کریں ، یہ پیغامات اکثر لنکس کے ساتھ آتے ہیں، جن پر کلک کرنے سے صارف کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

بیشتر اسپیم میسجز چین کے جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے بھیجے جاتے ہیں اور غیر ملکی سم کارڈز کے ذریعے فلٹرز سے بچ نکلتے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :گوگل کا پاکستانی طلبا کے لیے شانداراعلان

گوگل کے مطابق اینڈرائیڈ فونز ہر ماہ ایک ارب سے زائد اسپیم کالز اور میسجز کو بلاک کرتے ہیں، جبکہ آئی فونز میں iOS 26 کے نئے فلٹرز کے باوجود فراڈ کے واقعات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پکسل فونز سب سے زیادہ محفوظ ہیں، سامسنگ اور دیگر اینڈرائیڈ فونز نسبتا کم محفوظ ہیں، اور آئی فونز کی سیکیورٹی تمام ماڈلز میں یکساں ہے، مگر ایپل کے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے قبل والے ڈیٹا کے مطابق کچھ کمزوریاں موجود ہیں۔

اسی طرح ونڈوز سرور کی ایک سیکیورٹی خامی کے باعث 50 سے زائد ادارے متاثر ہوئے ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں محتاط رہنا اور حفاظتی اقدامات اپنانا ہر صارف کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل ہیک؟ یہ نشانیاں نظر آئیں تو فوراً الرٹ ہو جائیں

صارفین کے لیے سب سے اہم ہدایت یہی ہے کہ کسی بھی مشکوک اسپیم پیغام کو فوری طور پر ڈیلیٹ کریں، لنکس پر کلک نہ کریں، اور ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *