سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 سرگرم دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 سرگرم دہشتگرد ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران بھارتی خفیہ حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس میں علاقے میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے مقام کو گھیرے میں لے کر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 سرگرم دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے جبکہ ان کا ٹھکانا مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور تخریب کاری کے واقعات میں ملوث رہے تھے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں تطہیری کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو علاقے میں چھپنے کا موقع نہ مل سکے۔ یہ کارروائی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جاری انسدادِ دہشت گردی مہم ’عزمِ استحکام‘ کا حصہ ہے، جو کہ وفاقی اپیکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ وژن کے تحت جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ ’ملک سے آخری دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کے خاتمے تک آپریشن پوری قوت سے جاری رہیں گے۔‘

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو غیر مستحکم کرنے والی ایسی غیر ملکی پراکسی تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *