سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا

سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاک فوج کے عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مؤثر کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی۔

تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردوں کو پچھلے دس سال کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ضلع کرم میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت چھ جوان شہید

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں دہشتگر حملوں کی تعداد میں 52 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک جبکہ 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔

ادارے کے ملیٹنسی ڈیٹا بیس کے مطابق اکتوبر میں دہشت گرد حملوں میں مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلا ک

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کا مظہر ہیں۔

editor

Related Articles