پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے ، نیشنل سیونگز نے اعلان کیا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

یہ قرعہ اندازی صبح 10 بجے شروع ہوگا اور نتائج تقریب کے فوراً بعد جاری کیے جائیں گے ،  یہ اس سال کی 104واں قرعہ اندازی ہو گی ۔

1500 روپے کے پرائز بانڈ پاکستان میں ہمیشہ عوام میں مقبول رہے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں بلکہ ان میں اچھی رقم جیتنے کا موقع بھی موجود ہوتا ہے۔ پرائز بانڈ اسکیم کئی دہائیوں سے ملک میں جاری ہے اور لاکھوں شہری اس میں حصہ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:750 روپے مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

نیشنل سیونگز کے مطابق قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے شہری اپنی سرمایہ کاری کے محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ جیتنے کی صورت میں اچھا مالی فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

 1500 روپے کے پرائز بانڈ میں نقد انعامات کی مختلف اقسام دی جاتی ہیں، جو شہریوں کے لیے مزید دلچسپی اور کشش کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرائزبانڈ رکھنے والوں کیلئے رواں سال میں بڑی خوشخبری

شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے پرائز بانڈ کے نمبر محفوظ رکھیں تاکہ قرعہ اندازی کے بعد نتائج معلوم ہونے پر وہ اپنے انعام کے لیے دعویداری کر سکیں۔

انعامی بانڈ جیتنے والے افراد کو اپنے اصل شناختی دستاویزات اور بانڈ کے ہمراہ قریبی نیشنل سیونگز سینٹر یا اسٹیٹ بینک برانچ سے رجوع کرنا ہوگا۔ ان تمام انعامات کی ادائیگی ٹیکس کٹوتی کے بعد کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:25000 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے ہوجائیں تیار! بڑی خبر آگئی

پرائز بانڈز نہ صرف محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں بلکہ خوش نصیب افراد کے لیے بڑی مالی خوشحالی کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *