افغانستان کے وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کا نئی دہلی میں دیا گیا متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے کہا کہ بھارتی عوام کا “ڈی این اے ایک ہے” اور بھارت میں انہیں “اپنے لوگوں” جیسا احساس ہوا۔
اپنے بیان میں افغان وزیر نے بھارت میں اپنے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں خود کو اجنبی محسوس نہیں ہوا۔
اس بیان کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ افغان صارفین نے اس بیان پر اعتراضات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے سختی سے روک دیا، کابل کی عالمی تنہائی میں اضافہ
In Delhi, Afghanistan’s Agriculture Minister Mawlawi Ataullah Omari says Afghan, Indian “DNA is one”.
Thanking India for warm welcome, points, “feels like own people, not an Ajnabi place” pic.twitter.com/E8dA70pYst
— Sidhant Sibal (@sidhant) July 10, 2026

