پاکستان سپر لیگ انتظامیہ اور فرنچائزمالکان کے مابین مطالبات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات میں اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، ان تمام تحفظات پر اجلاس میں غور کیا جائے گا ا اور پی سی بی حکام اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں 6 فرنچائزز بشمول ملتان سلطانز کو مدعو کیا گیا ہے۔ فرنچائز مالکان نے کمرشل امور، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: علی ترین کا پی سی بی کے لیگل نوٹس پر ردعمل سامنے آگیا

