17 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

17 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

صوبہ سندھ کے ضلع شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں 17 نومبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ضلع میں 17 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اس تعطیل کا مقصد ضلع میں بزرگ صوفی بزرگ سید اصغر علی شاہ عرف سخی جام داتارؒ کے 754ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے دوران عوام کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

 عرس کی تقریبات ہر سال بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جاتی ہیں اور اس موقع پر ہزاروں عقیدت مند مختلف شہروں اور دیہاتوں سے شرکت کے لیے آتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 17 نومبر کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

 اس کے علاوہ، انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تعطیل کے دوران اپنے معمولات کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور عرس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو برقرار رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 نومبر سے 19 نومبر تک تین روزہ عرس کی تقریبات تاریخی قصبے جام صاحب میں منعقد ہوں گی ,  اس موقع پر سندھ بھر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے زائرین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

عرس کے دوران روحانی محافل، دعا و مناجات، صوفیانہ موسیقی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں،  عرس کے دوران اہم داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا فوری مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر

 مزید برآں، میڈیکل کیمپس اور کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ، انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مختلف محکمے اس تین روزہ عرس کی تقریبات کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کریں گے جس کا مقصد یہ ہے کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *