اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں تمام غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں، بیکریوں اور ریسٹورنٹس کے لیے ایک جامع رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس مہم کا مقصد شہریوں کو معیاری اور محفوظ خو راک کی فراہمی کو یقینی بنانا اور غیر معیاری یا غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل درآمد کرنا ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم دسمبر سے ایسے تمام فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکریاں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو تاحال رجسٹریشن نہیں کروا سکے۔
اتھارٹی کے مطابق دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر معائنے کیے جائینگے تاکہ صفائی، معیارِ خوراک اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل یقینی بنایا جا سکے۔
ایسے تمام فوڈ پوائنٹس جو قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے یا غیر رجسٹرڈ نکلے ان کے خلاف نہ صرف سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام ریسٹورنٹ اور فوڈ پوائنٹ مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 نومبر تک لازمی طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی طرفی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام کاروباری مالکان کے لیے 30 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس تاریخ کے بعد بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی کاروبار کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یکم دسمبر سے ایسے تمام فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکریاں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو تاحال رجسٹریشن نہیں کروا سکے۔