ریستوران چلانے والے خبردار،شیف اور ویٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری

ریستوران چلانے والے خبردار،شیف اور ویٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئی حفظانِ صحت کی ایس او پیز جاری کر دی ہیں جن کے مطابق اب تمام شیف، ویٹرز اور کھانے سے متعلق عملے کے لیے سیفٹی کیپ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئی ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ کھانے کی تیاری اور پیشکش کے دوران عملہ بغیر کیپ کے کام نہیں کر سکتا یہ اقدام شہریوں کو معیاری اور صحت مند کھانا فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ریسٹورنٹ یا فوڈ پوائنٹ کو فوری طور پر سیل کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :موٹر وے سروس ایریا میں اوور چارجنگ پر کریک ڈاؤن، دکانوں اور ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی ریسٹورنٹ میں عملہ بغیر کیپ کے کام کرتا نظر آئے تو فوراً فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرپرائز انسپیکشنز کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون اس مہم کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ صاف ستھرا کھانا فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ صحت مند اسلام آباد کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور کسی بھی ادارے کو صفائی اور حفظانِ صحت کے معیار پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *