گیس کنکشن کے لئے درخواست دینے والے صارفین خبردار

گیس کنکشن کے لئے درخواست دینے والے صارفین خبردار

حکومتِ پاکستان نے ایل این جی کے نئے کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو واضح تنبیہ کی ہے کہ آر ایل این جی کی قیمت روایتی سوئی گیس کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو صارفین نئے کنکشن کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں انہیں یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ آر ایل این جی کے بل سوئی گیس سے زیادہ آئیں گے۔

 یہ خبربھی پڑھیں :پاکستان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ موسمِ سرما میں گیس ہیٹر اور گیزر کے استعمال میں احتیاط برتی جائے تاکہ بلوں کا بوجھ کم ہو دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی نے بتایا کہ حکومت نے آر ایل این جی کنکشن پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور اب عوام سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :نئے گیس کنکشن کے حصول کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
ان کے مطابق اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ افراد نے نئے کنکشن کے لیے اپلائی کیا ہے اور ترجیح ان صارفین کو دی جائے گی جنہوں نے سب سے پہلے درخواست دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام ملک میں گیس کی کمی کو کم کرنے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کیا جا رہا ہے تاہم عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ چونکہ آر ایل این جی مہنگی ہے اس لیے اس کے استعمال میں غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو صارفین نئے کنکشن کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں انہیں یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ آر ایل این جی کے بل سوئی گیس سے زیادہ آئیں گے۔

editor

Related Articles