پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان اور عبدالصمد کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان پہلے سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ٹی20 سیریز کے لیے حسن نواز کی جگہ تجربہ کار بیٹر فخرزمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک روزہ سیریز کے لیے ان کا کوئی متبادل نہیں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے بتایا ہے کہ حسن نواز کو اس وقت جاری ملک کے سرفہرست فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر کو شروع ہو رہا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔