یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز نے پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے داخلہ شیڈول جاری کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں 21 نومبر تک وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ یکم دسمبر کو جاری کی جائے گی،.
دوسری 5 دسمبر جبکہ تیسری لسٹ 11 دسمبر کو شائع ہوگی۔ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹ بالترتیب 2، 8 اور 14 جنوری کو جاری کی جائیں گی۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے بھی آن لائن درخواستیں 21 نومبر تک وصول کی جائیں گی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹیں بالترتیب 18، 25 اور 31 دسمبر کو جاری ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلباء کے لیئے اہم خوشخبری: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بڑا فیصلہ

