پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپس لے لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپس لے لی۔
پی ایم ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے 65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپسی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2024-25 سیشن کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کیے گیے تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے65 فیصد پاسنگ مارکس کی شرط واپس لے لی گئی ہے اور 2024-2025 سیشن کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

