سونا فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

سونا فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

یہ کمی صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند خبر ثابت ہوئی ہے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 829 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے تک پہنچ گئیعالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر پہنچ گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک میں سونا سستا اور چاندی مہنگی، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی طلب میں کمی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ نے ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا فی تولہ چاندی 140 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 522 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی 120 روپے کی کمی کے بعد 4 ہزار 734 روپے کی ہوگئی۔

یہ خبربھی پڑھیں :سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ایک روز میں تاریخی کمی ریکارڈ

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ وہ بہتر فیصلہ کر سکیں صرافہ مارکیٹ میں اس کمی کے بعد صارفین اور سرمایہ کار دونوں کے لیے سونے اور چاندی خریدنے کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں تاہم ماہرین محتاط رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں کیونکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں جلد بدل سکتی ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *