مسلمان ایک ہوجائیں تو وہ ایک دوسرے کا دفاع کرسکتے ہیں، ایرانی صدر

مسلمان ایک ہوجائیں تو وہ ایک دوسرے کا دفاع کرسکتے ہیں، ایرانی صدر

   ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مسلم اتحاد اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو وہ ایک دوسرے کا مؤثر دفاع کرسکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے، تعاون بڑھانے اور مشترکہ خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 4500 سال پرانے درخت کی تصویر کیوں شیئر کی، اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کیا پیغام ہے؟

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ آج کا اصل معرکہ اقتصادی جنگ کے میدان میں لڑا جا رہا ہے اور دشمن کی کوشش ہے کہ معاشی حالات کو خراب کیا جائے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی استحکام اور داخلی اتحاد کے ذریعے ہی بیرونی دباؤ کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب علی باقری نے امریکا کے ساتھ جوہری معاملات پر جاری خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افزودہ یورینیم کے معاملے پر امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا، علی باقری کے مطابق ایران جہازوں کی آمدورفت اور بحری امور سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

editor

Related Articles