خیبرپختونخوا میں دھند نے ڈھیرے ڈال دیے، موٹروے ایم ون کا اہم حصہ بند

خیبرپختونخوا میں دھند  نے ڈھیرے ڈال دیے، موٹروے ایم ون کا اہم حصہ بند

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی شدت کے ساتھ دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم سطح تک گر گئی ہے۔ شدید دھند کے پیش نظر موٹروے حکام نے ایم ون کو پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب، اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 41 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے

حکام کے مطابق صبح کے اوقات میں دھند کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث ڈرائیوروں کے لیے راستہ واضح طور پر دیکھنا مشکل ہو گیا۔ موٹروے پولیس نے ہنگامی فیصلہ کرتے ہوئے ٹریفک کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے کے اس حصے کو عارضی طور پر بند کیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پنجاب بھر میں اسموگ کا راج، مختلف شہروں کی ایئر کوالٹی کی صورتحال جانیئے

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ‘شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف ناگزیر صورت میں مخصوص احتیاطی تدابیر اختیار کریں’۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑیوں کا درمیانی فاصلہ برقرار رکھیں اور تیز رفتاری سے ہر ممکن حد تک بچیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے اسموگ کی سطح میں اضافے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی

محکمۂ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز تک صبح اور رات کے اوقات میں دھند برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض مقامات پر حدِ نگاہ مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ٹریفک حکام نے شہریوں کو موٹروے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، تاکہ سفر کی بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *