کوئین از بیک ،ایشوریہ رائےکی تصاویر وائرل

کوئین از بیک ،ایشوریہ رائےکی تصاویر وائرل

ہالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کانز فلم فیسٹول2026 کی اختتامی تقریب میں اپنی دلکش اور منفرد انداز سے ایک بار پھر تمام توجہ سمیٹ لی۔

ایشوریا رائے نے ریڈ کارپٹ پر سفید رنگ کے شاندار ٹکسیڈو میں جلوے بکھیرے، جسے معروف ڈیزائنر چینی چین نے تیار کیا تھا۔ ان کے لباس میں جیولری سے مزین بلیزر، لیس ڈیزائن والی پینٹس اور ڈرامائی انداز کا فیذر بوا شامل تھا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید نمایاں بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایشوریا رائے نے کانز میں جلوے بکھیر دیے، تصاویر وائرل

کانز فلم فیسٹیول 2026 میں ایشوریا رائے کی یہ دوسری شرکت تھی۔ اس سے قبل وہ فلم ’’دی برتھ ڈے پارٹی‘‘کے پریمیئر میں چمکدار نیلے مرمیڈ گاؤن میں شریک ہوئی تھیں۔

اسی روز ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ ’’لائٹس آن ویمنز ورتھ‘‘ ایونٹ میں بھی شریک ہوئیں، جہاں ایشوریا نے ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا جبکہ آرادھیا بچن سرخ لباس میں توجہ کا مرکز بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی وائرس کی لپیٹ میں،زومبیڈکا ٹریلر وائرل

اگرچہ کانز 2026 میں ایشوریا رائے کے پہلے لک پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا، تاہم اختتامی تقریب میں ان کے انداز کو مداحوں اور صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک صارف نے لکھا، ’’یہ انداز بااعتماد اور اسٹائلش لگ رہا ہے، لیکن ان کے چہرے کے تاثرات، میک اپ اور اعتماد نے سب کچھ مزید خوبصورت بنا دیا۔‘‘

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، اس بار اسٹائلنگ، میک اپ اور اعتماد سب کچھ بہترین ہے، یہ واقعی ایک زبردست کم بیک محسوس ہو رہا ہے۔”جبکہ ایک اور مداح نے لکھا، “وہ واپس آ گئی ہیں، ان کی شخصیت، انداز اور دلکشی نے ایک بار پھر سب کو متاثر کر دیا ہے۔

editor

Related Articles