الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، اہم اجلاس طلب

الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، اہم اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کرلیا جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔

ضمنی انتخاب میں بدمزگی ہوئی تو رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے: وزیراعلیٰ کے پی کی انتظامیہ اور پولیس کو وارننگ جبکہ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے سہیل آفریدی کے بیان کو غلط رنگ دینے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرار دیا اور واضح کیاکہ وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی بلکہ قانون کے نفاذ کی بات کی تھی، حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ ضمنی انتخاب یقینی بنائےگی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 9 مئی اور سود سے متعلق بڑا اعلان

یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 نومبر کو ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ 2 لاکھ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *